’’آصف زرداری کے ۔۔۔۔۔‘‘ سابق صدر کی طبیعت کیسی ہے؟ بختاور بھٹو نے افسوسناک پیغام جاری کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے والد کی ناساز طبیعت سے متعلق اہم ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا آصف زرداری کو کورونا وائرس کی چند علامات کا سامنا ہے، ان کے پھیپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے، اسی وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران نظر نہیں آرہے مگر ان کے بچے ، جیالے، کارکنان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں

Almarah Advertisement

پہنچ رہے ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بگڑنے کے سبب اِنہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے آصف زرداری کا معائنہ کیا تھا۔