عمران خان تجربے سے نا بلد! ساڑھے تین سال ملک کو چلاتا رہا؟ ندیم افضل چن نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک کو اعظم خان نے چلایا ہے عمران خان کو اتنا تجربہ نہیں تھا ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان سائفر پر کھیلے اور کامیاب بھی ہوئے ، انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کے معاملے پر یہ فارن آفس کے لوگوں کے منہ سے بھی کچھ کہلوانا چاہتے تھے ۔ پروگرا میں شریفک سینئر

Almarah Advertisement

تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان اور اعظم خان ایسی چیز گڑھ رہے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہوا ۔ عمران خان اعتماد کے ساتھ جھوٹ گڑھتے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ سے غلطی ہوئی عمران خان کو ہالی ووٹ بھجواتے تو ہر سال آسکر آتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلنے سے مراد سیاسی طور پر فائدہ حاصل کرنا ہے ۔ اس دوران کے سائفر نکال لیں تو چین اور سعودی عرب سے سخت زبان کے سائفر آئے ہوں گے ۔سلیم صافی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ہوتے آصف زرداری کے ساتھ ہیں پر کام کسی اور کیلئے کرتے ہیں ۔ جبکہ پروگرام میں شریک لیگی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی مفاد کیلئے ملک کی خارجہ پالیسی اور ملکی ساکھ داؤ پر لگائی ، عمران خان سازش کے بیانیے پر کیا نہیں کہتے رہے ، عمران خان کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے ۔