ایکتا کپور ماضٰ کے کس سینئر اداکار سے شادی کرنا چاہتی تھی؟ ایسا نام لے لیا کہ مداح بھی دنگ رہ گئے

ممبئی (نیوز ڈیسک)معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکار چنکی پانڈے سے شادی کرنا چاہتی تھیں.ایکتا کپور نے چنکی پانڈے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کئی سال پہلے وہ چنکی پانڈے کو بہت پسند کرتی تھیں، اگر اداکار تھوڑی توجہ دیتے تو وہ بھی آج بالی ووڈ وائف ہوتیں

Almarah Advertisement

واضح رہے کہ چنکی پانڈے 1998 میں بھاونا پانڈے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی بیٹی اننیا پانڈے کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔