بریکنگ نیوز: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا

لندن (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ پیش کردیا ہےاورسینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ نامزد کردیا گیا ہے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف

Almarah Advertisement

کو پیش کیامسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کیلئے نامزد کر دیا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔قائد محمد نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ۔اجلاس میں موقف اختیار کیاگیاکہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ نے شرکت کی۔