اپنی سیاست کے مستقبل کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری ظہور الہٰی کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں چوہدری ظہور الہٰی کی 41ویں برسی کی تقریب سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی کا مشن آگے بڑھائیں گے۔

Almarah Advertisement

انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی کی سیاست رواداری اور پاکستان سے محبت کی سیاست تھی۔اس دوران چوہدری ظہور الہٰی کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔چوہدری شجاعت حسین نے بیٹوں چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کے ہمراہ چوہدری ظہور الہٰی کی قبر پر حاضری بھی دی۔