لندن میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا ، ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی دکھ ہو گا

لندن (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے گھیر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن میں موجود وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں۔اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین نے

مریم اورنگزیب کو گھیر لیا اور اُن پر پاکستان کے عوام کا پیسہ لندن میں لٹانے کا الزام لگایا۔پی ٹی آئی کی خواتین نے کافی شاپ میں کھڑی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر غلیظ الزامات لگائے۔پی ٹی آئی خواتین نے مریم اورنگزیب کو چور قرار دیا اور دعویٰ سے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ لندن میں لٹا رہی ہے۔اس دوران احتجاج کرنے والے وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ ساتھ بھی چلتے رہے۔