نامور پاکستانی اداکارہ نے ترک پائلٹ سے شادی کر لی!رومانوی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مریحہ صفدر نے ایک ترک پائلٹ انسٹرکٹر کے ساتھ شادی کر لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق 23سالہ مریحہ صفدر کے شوہر کا نام الاس گوکسیک ہے، جس نے پاکستانی اداکارہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریحہ خان نے شادی کے دن

Almarah Advertisement

گرے رنگ کا بھاری کام والا عروسی جوڑا پہن رکھا ہوتا ہے اور پاکستانی دلہنوں کی طرح زیورات سے لدی پھندی ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین مریحہ اور ان کے شوہر کے لیے زندگی کے اس نئے سفر کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔