چکوال کے ایک ریٹائرڈ کرنل کا ایاز امیر کی گرفتاری میں کیا ہاتھ نکل آیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں بیوی کو زندگی سے محروم کیے جانے کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے ، لڑکی کے چچا نے ایاز امیر اور انکی سابقہ اہلیہ پر سارہ کے 302 الزام لگا دیا ہے،ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے

Almarah Advertisement

بیوی کو زندگی سے محروم کرنے کے کیس میں گرفتار شاہنواز امیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اسکے والد ایاز میر اور انکی اہلیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جس کے بعد صحافی ایاز امیر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے گرفتار شاہنواز کو عدالت پیش کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ شاہنواز کون ہےاور آپ کو کب گرفتار کیاگیا ؟ ، جس پر شاہنواز نے بتایا کہ جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا ، تفتیشی افسر نے کہا کہ شاہنواز نے بے دردی سے اپنی اہلیہ کو زندگی سے محروم کیا ہے ، عدالت نے شاہنواز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کچھ بولنا چاہتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ بلائنڈ کیس ہے ، پہلا ریمانڈ ہے کوئی اعتراض نہیں ہے ، بعدازاں عدالت نے ملزم شاہنواز کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کا ریمانڈ شروع اور ختم ہونے پر میڈیکل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کرے اور ملزم کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جا ئے،علاو ہ ازیں ٹی وی رپورٹ کےمطابق شاہنواز اور اسکی بیوی سارہ کے درمیان لڑائی کی وجوہات سامنے آگئیں،تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا، ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا،پاکستان پہنچنے پر سارہ نے اپنے لیے ایک گاڑی خریدی تھی، ملزم نے دھوکے سےگاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی،سارہ نے اپنے دیےگئے پیسوں کا تقاضہ کیا اورگاڑی بھی فوری طور پر اپنے نام کرانےکا کہا جس پر ملزم شاہنواز نے طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو زندگی سے محروم کردیا ،سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا، سارہ کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی،علاوہ ازیں تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کو زندگی سے محروم کرنے کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیاہے، ان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے بھتیجی سارہ کو زندگی سے محروم کرایا۔ادھرایس ایچ او تھانہ شہزادٹاؤن کی مدعیت میں ایازامیرکے بیٹے کے خلاف 302 کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔