پہلی بار حکومت میں آکر پتہ نہیں چلا ۔۔۔۔۔عمران خان نے اپنی بڑی غلطی کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اکنامک رپورٹرسے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ بنی گالا میں پہلی پولیٹیکل اکنامک میٹنگ کی اور صحافیوں کے سخت سوالوں کے جوابات دیئے، معیشت کو بحران سے نکالنے کےلیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنی حکومت کی ماضی کی

Almarah Advertisement

غلطیوں کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ حکومت کا تجربہ نہیں ہوتا اس لیے غلطیاں بھی ہوتی ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ شفاف اور جلد انتخابات ہی معاشی بحران کا حل ہے، انہوں نے موجودہ حکومت پر معاشی بے اعتناہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کو صرف اپنی چوری کو کلیئر کرانے کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت جب انتخابات میں کامیاب ہو کر آئے گی تو ان کے پاس ساڑھے تین سال کا تجربہ ہےاور اس ساڑھے تین سال میں انہوں نے بہت مشکل وقت گزارا، ایک دن بھی چھٹی نہیں کی ماسوائے ان پانچ دنوں کہ جب انہیں عالمی وبا کا مرض لاحق ہو گیا تھا۔