جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران حکومت گرانے میں کیا کردار ادا کیا ؟ حامد خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ پر وار کیا ۔ایک گفتگو میں تحریک انصاف کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان نے کہاکہ عمران خان سے اختلاف جہانگیر ترین

Almarah Advertisement

اور علیم خان کی پارٹی میں شمولیت اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی ہائی جیک کرنے آئے ہیں، عمران خان کی اقتدار سے بیدخلی میں جہانگیر ترین اور علیم خان کا بڑا ہاتھ ہے، دونوں نے ہی عمران خان کی پیٹھ پر وار کیا ۔حامد خان نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وزیراعظم کے ریفرنس پر واضح کر دیا تھا کہ ایماندار اور قابل جج پر ریفرنس مخصوص قوتوں نے کروایا جسے وقت نے بھی ثابت کیا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے میں میرا موقف درست تھا۔انہوں نے کہاکہ صورتحال واضح ہونے پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو میرے پاس بھیجا کہ سفر وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے چھوٹا تھا۔رہنما تحریک انصاف حامد خان نے فواد چوہدری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بھیجے گئے ہیں، ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔