سہیل احمد کی بھارتی فلموں میں انٹری ۔۔۔۔ جلد کس کردار میں نظر آئیں گے ؟ مداحوں کے لیے سرپرائز

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف میزبان اور کامیڈین سہیل احمد عرف عزیزی اب بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔سہیل احمد پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے،

Almarah Advertisement

جس میں اداکار دلجیت کو اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ سرگن مہتا جوکہ ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہیں اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔اس فلم کی عکسبندی امریکا میں کی گئی ہے، جس میں سہیل احمد نے والد کا کردار ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں کو ریلیز کرنے پر پابندی ہے۔