’’ مجھے کسی وجہ سے خان صاحب نے کہا کہ ۔۔۔۔‘‘ عارف علوی ایوان صدر میں پریشان! وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں صدر نہیں بننا چاہتا تھا، کہا گیا تھا اسپیکر بنائیں گے،کسی وجہ سے خان صاحب نے کہا آپ صدر بن جائیں۔صدر مملکت عارف علوی نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے ان کی وزارتِ عظمی کے دور میں عمران خان

Almarah Advertisement

کے ہمراہ ملاقات ہوئی، اس وقت نواز شریف کا کہنا تھا سینیٹ الیکشن میں بے انتہا پیسا چلتا ہے، جسے مل کر روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں واضح مینڈیٹ آنا چاہیے جو معیشت کیلئے اچھا ہے، سب سے اپیل ہے کہ ملک کا ماحول ایسا ہو کہ معاملہ حل کی طرف جائے۔عارف علوی نے کہا کہ ایوان صدر میں پریشان کن وقت گزر رہا ہے، ملک میں سیلاب، سیاسی و معاشی بحران ہو تو ذہنی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔