کل عمران خان کونسا بڑا اعلان کرنیوالے ہیں؟ اسد عمر نے 24 گھنٹے پہلے ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہفتے کو عمران خان بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔سابق وفاقی زیر اسد عمر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کو آج اپنی بات کہنے کا موقع ملا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہفتے کو عمران خان بڑا اعلان کرنے والے

ہیں، مہنگائی کیخلاف ایک بہت بڑا احتجاج ہونے جارہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ بول نیوز ودیگر چینلز پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں، امپورٹڈ حکومت پتہ نہیں کیوں اتنی خوف زد ہے۔