پولیس کی بھاری نفری شبلی فراز کے گھر پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے گھر میں گیزر پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو

Almarah Advertisement

کو ق ت ل کر دیا گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں ق ت ل کیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔مقتولہ سارہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے