Categories
پاکستان

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو ق ت ل کر دیا گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں ق ت ل کیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو

حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔مقتولہ سارہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔