برطانیہ سے چوری شدہ قیمتی گاڑی کراچی کی سڑکوں پر رلنے لگی ، یہ یہاں کیسے پہنچی ؟ حیران کن طریقہ واردات

کراچی (ویب ڈیسک) برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کیس میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا۔کراچی کی کسٹم کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نوید یامین بلوانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جبکہ دوسرے ملزم جمیل شفیع کی
20 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں 30 کروڑ روپے کی چوری کا الزام ہے، گاڑی 3 ستمبر کو ڈیفنس کے علاقے میں ریڈ کرکے برآمد کی گئی تھی۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ آٹو میٹک گاڑی کی مالیت 30 کروڑ سے زائد ہے۔