دونوں میں کیا چل رہا ہے؟ بھارتی اداکارہ امیشا پاٹیل اور عمران عباس کی دوستی کے چرچے

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سبھی جانتے ہیں کہ پاکستانی اداکار عمران عباس اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشاپٹیل بہترین دوست ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ملاقات مشرق وسطیٰ کے ملک بحرین میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں ہوئی اور اس کے بعد دونوں وہیں اکٹھے وقت گزار رہے ہیں۔ اس دوران ان کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔

Almarah Advertisement

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق عمران عباس اور امیشاپٹیل نے اس دوران انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن بھی کیا اور کہا کہ وہ یہ سیشن پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔ اس لائیو سیشن کے بعد اب ان کی ایک ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ امیشاپٹیل کی ایک فلم کے معروف گیت ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام لائیو سیشن میں امیشا پٹیل نے کہا تھا کہ ” میں آج سے پہلے انسٹاگرام پر لائیو نہیں آئی۔ یہ میرا ڈیبیو لائیو سیشن ہے۔ “ اس پر عمران عباس نے کہا کہ ”ہمیں ایک ساتھ کہیں تو لانچ ہونا تھا، تو ہم نے لائیو سیشن ہی کر لیا۔ کئی سال پہلے ہم دونوں ایک فلم میں کام کرنے والے تھے لیکن وہ فلم بن ہی نہ سکی۔“لائیو سیشن میں امیشاپٹیل نے کہا کہ ”میں جب پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو اکٹھے دیکھتی ہوں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ میرے خیال میں فلمیں دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لاتی ہیں۔ میری خواہش ہے کہ سب کو ہم اداکاروں سے سبق سیکھنا چاہیے اور پرامن رہنا چاہیے۔“ اس موقع پر امیشاپٹیل نے یہ بھی کہا کہ وہ عمران عباس کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔