مشہور اداکارہ نے شوبز میں کام نہ ملنے پر کال سنٹر میں ملازمت شروع کردی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ٹی وی اداکارہ ایکتا شرما نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے بعد کال سینٹر میں ملازمت شروع کردی۔ایکتا نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی حوالگی کیلئے قانونی لڑائی لڑ رہی ہیں اور کسی معجزے کا انتظار نہیں کرسکتیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے کام نہ ملنے

Almarah Advertisement

کی وجہ سے ایکتا نے فیصلہ کیا کہ پیسہ کمانے کے لیے تعلیم کو کام میں لانا چاہیے۔ایکتا شرما نے ڈیڈی سمجھا کرو، کُسم، کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کامنی دامنی اور بےپناہ پیار جیسے عمدہ ڈراموں میں سمیت کئی دیگر میں اداکاری کی ہے۔وہ اسکول کے وقت سے ماڈلنگ کر رہی ہیں اور ہمیشہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہی کام کیا ہے۔ایکتا نے کہا کہ مجھے خود کو اصل دنیا میں جا کر کام کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بہادر عورت کی زندگی گزارنا چاہتی تھی، مظلوم بن کر نہیں۔ایکتا شرما نے کہا کہ جب کوئی شخص انتہائی قدم اٹھا رہا ہوتا ہے تو لوگ بڑے بڑے مشورے دیتے ہیں لیکن دوسرے کی زندگی نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے جی رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 20 سال سے انڈسٹری کا حصہ ہوں اور یہ پہلا موقع ہے کہ کام ڈھونڈنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ان کا آخری شو ’بےپناہ پیار‘ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی ختم ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک ایکتا کو انڈسٹری میں کوئی کام نہیں ملا۔