قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں اپنے دوست سے شادی کی غرض سے اپنے 3 کمسن بچوں کو زندگی سے محروم کرنے والی 26 سالہ سنگدل ماں اور اس کے دوست کو تختہ دار کی سزا سنائی گئی ہے۔ چند ماہ قبل قاہرہ کے مقامی اسپتال نے پولیس کو اطلاع دی تھی

Almarah Advertisement

کہ کچھ غلط چیز کھا کھلا کر 4 افراد کو اسپتال لایا گیا، جن میں ایک شہری کومہ میں جبکہ تین بچے ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد چل بسے۔حکام نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ مصری عورت نے اپنے دوست سے شادی کی خاطر شوہر اور تینوں بچوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے جوس میں کچھ جان لیوا چیز ملا دی تھی ۔ بعدازاں عورت اور اس کے دوست سے پوچھ گچھ کی گئی تو دونوں نے تعلقات کا اعتراف اور اقبال جرم کیا۔