افسوسناک خبر!انتقال کی خبر آتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

ممبئی(ویب ڈیسک)معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈین راجو شری واستو دنیاسے کوچ کر گئے۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راجو شری واستو 10 اگست کو جم میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

Almarah Advertisement

طبیعت نا سازی کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔راجو شری واستو نے 1980 کی دہائی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام شروع کیا انہوں نے کئی بھارتی فلموں میں کام کیا۔انہوں نے کئی کامیڈی شوز میں سٹینڈ اپ کامیڈی کرکے شہرت کمائی۔