حسن بے مثال : شگفتہ اعجاز کے نئے فوٹو شوٹ نے پاکستانیوں کو حیران پریشان کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کا نیا فوٹو سیشن دیکھ کر مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھی اداکار بھی حیران رہ گئے۔شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے فوٹو سیشن کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ کو
پہچاننا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ وہ ناصرف خوبصورت اور دلکش نظر آ رہی ہیں بلکہ کافی کم عمر بھی لگ رہی ہیں۔شگفتہ اعجاز کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔اداکارہ عائشہ خان نے ان تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’شگفتہ آپا، آپ بہت شاندار لگ رہی ہیں‘۔شگفتہ اعجاز کی ان تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر نے کمنٹ سیکشن میں لکھا ہے کہ’کوئی تو روک لو‘۔اداکار عمران اشرف نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اب آپ اتنی پیاری لگیں گی تو چوہدری اینڈ سنز کا کیا قصور ہے‘۔اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین شگفتہ اعجاز کو اتنی عمر ہونے کے باوجود بھی اپنے آپ کو فِٹ رکھنے پر سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔