اہم ایشیائی ملک کے دارلحکومت کا نام 3 سال میں دوسری دفعہ تبدیل ۔۔۔ کیا مسئلہ پیش آرہا ہے ؟ حیران کن خبر

کراچی (ویب ڈیسک)وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے دارالحکومت ’نورسلطان‘ کا نام 3سال بعد پھر تبدیل کرکے آستانہ رکھ دیا گیا ۔ قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدارتی مدت میں اضافے اوردارالحکومت کا نام بدلنے کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت صدر کی

Almarah Advertisement

پہلی مدت 7سال ہوگی۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد قازقستان کے دارالحکومت ’نور سلطان‘ کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ دارلحکومت کا پرانا اور تاریخی نام ’آستانہ‘ واپس رکھ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قازق صدر قاسم جومارت نے مارچ 2019 میں سابق صدر نور سلطان نظر بایف کے اعزاز میں دارالحکومت کا نام آستانہ سے نور سلطان کیا تھا۔