Categories
منتخب کالم

شہباز اینڈ کمپنی ان ٹربل : مگر بکرے کی ماں کے آخری دن قریب ہیں کیونکہ ۔۔۔۔حیران کن سیاسی تبصرہ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار امتیاز عالم اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔تاشقند سے اچھی خبر یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے روسی صدر پیوٹن، چینی صدر ژی ودیگر سربراہان سے شنگھائی آرگنائزیشن کے چوٹی کے اجلاس کے دوران اچھی ملاقاتیں رہیں۔ روسی صدر نے روسی گیس لائن کو تاجکستان سے آگے

پاکستان تک لے جانے اور کراچی لاہور گیس پائپ لائن کی تعمیر کے علاوہ ریلوے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ایسی پیشکشیں ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہیں جو ہم اپنی امریکہ نوازی کے باعث سبوتاژ کرتے رہے۔ چین کے صدر نے بھی سی پیک پر عملدرآمد کے لئے آگے بڑھنے کا اشارہ دیا ہے۔ ایران نے دو طرفہ بارٹر تجارت اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بظاہر وزیراعظم نے مثبت ردعمل طاہر کیا ہے، لیکن دیکھنا ہوگا کہ اُن میں کتنا دم خم ہے۔ بدقسمتی سے تاشقند سمٹ میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے فاصلہ برقرار رکھا، حالانکہ ماحولیاتی تباہی کا مسئلہ پورے جنوبی ایشیاء کا سانجھا مسئلہ ہے۔ کالم کی ابتدا میں کہا تھا کہ نو چوائس لیفٹ۔ لیکن سیاست کے دل میں کوئی انسانی جذبہ نہیں۔ عمران خان کو صرف انتخابات چاہئیں، بھلے عوام جائیں بھاڑ میں اور اتحادی حکومت کو اقتدار چاہیے بھلے ہر نیا روز نئی رسوائیاں لے کرہی کیوں نہ آئیں اور یہ رسوائیاں بڑھ کر اگلی منتخب حکومت کا سواگت کریں گی۔ بکرے کی ماں آخر کب تک خیر منائے گی۔