ہمایوں سعید کو اداکاری کی الف ب کا بھی علم نہیں ۔۔۔سینئر اداکار فردوس جمال کا حیران کن بیان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکار ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دے دیا۔گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے شو میں سوالوں جوابوں کے دوران فردوس جمال کی جانب سے دیے گئے بیانات ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

Almarah Advertisement

اداکارہ ماہرہ خان کی عمر کو اداکاری کے کردار کے لیے غیر موزوں قرار دینے کے بعد فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو بالکل بے کار اداکار قرار دے دیا۔شو کے دوران میزبان احمد بٹ نے فردوس جمال سے کہا کہ آپ کے سامنے میں 5 نام لوں گا، آپ نے بغیر سوچے سمجھے ان اداکاروں کو 10 میں سے نمبر دینے ہیں۔سب سے معروف اداکار فیصل قریشی کا نام لیے جانے پر اداکار فردوس جمال نے اُنہیں صرف 4 نمبر دیے، اعجاز اسلم کے نام پر فردوس جمال کا کہنا تھا کہ وہ بھی 4 نمبروں کے آس پاس ہے۔شو کے دوران ہمایوں سعید کا نام لیے جانے پر فردوس جمال کا کہنا تھا ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اُس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے۔میزبان کی جانب سے معروف و سینئر اداکار سہیل احمد کا نام لیے جانے پر فردوس جمال نے کہا کہ اُنہیں میں 10 سے بھی اوپر یعنی 12 نمبر دوں گا۔اداکار نعمان اعجاز کو 10 میں سے 5 سے 6 نمبر دیتے ہوئے فردوس جمال کا کہنا تھا کہ 4 نمبر تو اُن کے شخصیت کے ہیں باقی دو نمبر اداکاری کے لگا لیں۔