Categories
کھیل

کرکٹ کے بڑے میچ اب پی ٹی وی کے علاوہ ایک اور چینل پر بھی براہ راست دیکھے جا سکیں گے ۔۔۔اہم معاہدے کی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کا نمبر ون نیوز چینل جیو نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر بن گیا۔کرکٹ بورڈ اعلامیے کے مطابق جیو نیوز نے شفاف اور منصفانہ عمل کے ذریعے آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر شپ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔جیو نیوز کو ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک کے

لیے پی سی بی کے آفیشل کنٹینٹ میڈیا پارٹنر شپ حقوق ملے ہیں۔جیو نیوز قومی کرکٹ ٹیم کی ہر سرگرمی کی خصوصی کوریج کرے گا۔جیو نیوز اور پی سی بی کی اس پارٹنر شپ سے شائقینِ کرکٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے، یہ پارٹنرشپ پاکستان کرکٹ کے اسٹار کھلاڑیوں کی شہرت کے نئے باب رقم کرے گی۔