برطانیہ کے شاہ’’ چارلس ‘‘ناراض ہوگئے

لندن(نیوز ڈیسک )برطانیہ کے شاہ چارلس فانٹین پین لیک ہونے پر ناراض ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس نے شمالی آئرلینڈ کا دورہ کیا ۔ اس دوران ایک تقریب میں دستخط کے دوران ان کے پین سے انک لیک ہو کر انگلیوں پر پھیل گئی۔ شاہ چارلس انک لیک ہونے پر نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اورپیچھے مڑ کر اپنے اسٹاف پر انک لیک ہونے پر غصے کا اظہارکیا اور رومال سے انک صاف

کی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاہ چارلس کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا نے فوری طورپر شاہ چارلس کو دوسرا پین فراہم کیا۔شاہ چارلس کی پین لیک ہونے پراظہار ناراضگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شاہ چارلس نے دستخط کرنے سے قبل اس دن کی تاریخ بھی پوچھی۔دوسری جانب آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی پریڈ ، ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں بادشاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ شہریوں نے بھی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا، عوامی خراجِ عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں ہی رہے گا۔خیال رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔