عمران خان کی خواہش پر پاکستانی کرکٹ کو برباد کر دیا گیا ۔۔۔۔۔ کامران اکمل کے انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ عمران خان 92ء کے بعد کسی گراؤنڈ میں نہیں گئے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے کامران اکمل نے کہا کہ 40، 45 سال سے جو سسٹم چل رہا تھا

Almarah Advertisement

صرف ایک بندے کی خواہش پر نیا سسٹم لایا گیا جس سے پاکستان میں کرکٹ ختم ہوگئی ۔ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوگئی ۔ نئے نظام سے نئے کھلاڑی ہی نہیں آ رہے ۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کوئی پوچھ سکتا ہے کہ وہ 1992ء کے بعد کسی گراؤنڈ میں نہیں گئے ۔ ان کے فیصلے سے ملک میں نئے کھلاڑی نہیں آرہے ۔ نئے سسٹم سے دو سے تین کھلاڑی مجھے نکال کر دکھادیں۔