نسیم شاہ کیساتھ کون؟ تصویر منظر عام پر آتے ہی نیا سوال پوچھ لیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آج کل سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ایشیا کپ کے دوران نسیم شاہ نے اپنی بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں خوب داد حاصل کی۔افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران

Almarah Advertisement

نسیم شاہ نے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے تھے۔ماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں نسیم شاہ نے ایک خوبصورت بچی کو گود میں لیا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوال کیا جا رہا ہے کہ یہ بچی کون اور کس کی ہے؟نسیم شاہ نے جس بچی کو گود میں لیا ہو اہے وہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر عثمان قادر کی بیٹی ہے۔