’’پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد دینی فریضہ ہے‘‘ امام کعبہ نے امت مسلمہ کے لیے بڑا پیغام جاری کر دیا

مکہ مکرمہ (این این آئی)امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا دینی فریضہ ہے۔امام کعبہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کرنے کی منظوری دینا خادم الحرمین الشریفین کا احسن اقدام ہے۔امام کعبہ نے

Almarah Advertisement

پاکستانیوں کو دینی بھائی قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہمارے گہرے اور تاریخی مراسم ہیں۔انھوں نے ہدایت کی کہ سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکی افراد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کو یقینی بنائیں۔عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ سعودی قیادت نے ہمیشہ مسلم ممالک کی مشکل وقت میں مدد کی ہے۔