شاداب خان پر تنقید : حسن علی اپنے دوست کی خاطر میدان میں آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے فائنل میں کیچز ڈراپ کرنے پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔شاداب خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شکست کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Almarah Advertisement

شاداب خان نے فائنل میچ میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کے کیچز ڈراپ کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھاکہ کیچز ون میچز، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔حسن علی نےٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شاداب خان بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور لاجواب کیچز بھی پکڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ فائنل میں شاداب خان نے سری لنکن کھلاڑی راجاپکسا کے 2 کیچز چھوڑ دیے تھے، سری لنکن کھلاڑی میچ میں 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔