پاکستانی سیاست میں نیا موڑ! نواز شریف کی بے گناہی کا معاملہ پھر لٹک گیا، رانا شمیم اپنے بیان سے مُکر گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی سے منحرف ہو گئے ، اپنا بیان حلفی واپس لیتے ہوئے نیا جمع کر ادیا جس میں کہا گیا کہ اس عدالت کا کوئی حاضر سروس جج اس تنازع میں شامل نہیں ۔نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق رانا شمیم کی جانب سے کہا گیا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہائیکورٹ کے جج کا نام لے لیا تھا، جب سے کارروائی

Almarah Advertisement

شروع ہوئی ہے تب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہا ہوں ، میری غلط فہمی کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے شروع دن سے اس پر اظہار افسوس کرتا آرہا ہوں ، اس عدالت کا کوئی حاضر سروس جج اس تنازع میں شامل نہیں ، اپنی غلط فہمی پر اس عدالت کے تمام حاضر سروس ججز سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں ، خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں ۔