زرتاج گل کو جلسے میں شیخ رشید نے کیا کہا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک) زرتاج گل کو جلسے میں شیخ رشید نے کیا کہا؟ انٹرویو میں بڑا انکشاف کردیا ۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل حکومت جانے کے بول پڑیں ،بڑے بڑے انکشافات کردیے ۔کہتی ہیں کہ انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا اور تعریف بھی زیادہ نہیں کرتے۔زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان کے ہمراہ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ دورا ن انٹرویو زرتاج گل کہتی ہیں کہ

Almarah Advertisement

شوہر نے مجھے کبھی تحفہ نہیں دیا ہے، نہ جانےکن خواتین کو تحفے دیتے ہیں۔سیاست نے بیڑا غرق کردیا ہے، ہم بھی کسی زمانے میں خوبصورت ہوا کرتے تھے، شروع میں خواہش تھی کہ شوہر تعریف کریں لیکن شروع سے اوقات میں رکھا زیادہ تعریف نہیں کی۔ شوہر تعریف نہیں کرتے، شیخ رشید نے ایک بار مجھے جلسے میں تقریر کرتے دیکھ کر کہا تھا کہ اگر آپ جیسی خواتین محنت کریں تو وہ خواتین حکومت کرتی ہیں۔دوسری جانب ان کے شوہر ہمایوں خان نے کہا کہ اگر لڑائی ہوجائے تو پہل میں ہی کرتا ہوں۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک پارٹی میں کرشماتی شخصیت کے مالک عمران خان ہی ہیں اور وہ میرے شوہر کو بہت پسند کرتے ہیں، شاہ محمود بھی بہت اسمارٹ ہیں جب کہ جہانگیر ترین کو سچ میں بہت سراہتی ہوں۔