‘‘بولڈ لباس’’ میں بھارتی اداکارہ‘‘ امیشا پٹیل’’ کی ‘‘عمران عباس’’ کیساتھ ویڈیو وائرل!سوشل میڈیا پر تہلکہ

بحرین (ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے اداکار معروف عمران عباس نے متعدد سپرہٹ ڈرامے کئے ان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، سوشل میڈیا پر عمران عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ان کو بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کا شمار

Almarah Advertisement

ان شوبز شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری صیلاحتیوں سے ناظرین کو محظوظ کیا اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی ان کے مداح موجود ہیں، سوشل میڈیا پر اداکار عمران عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے،معروف بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل ایک عرصے سے فلم انڈسٹری سے غائب تھیں ۔بولڈ لباس پہنے بھارتی اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ میں نے پوچھا کہ’ کہوں نہ پیارا’ ہے، اور عمران نے آج کہہ ہی دیا، امیشا پٹیل نے سوالیہ انداز میں پوچھا آپ نے کیا کہا؟ جس پر اداکار عمران عباس جواب دیتے کہا کہ’کہا نہ پیارا ہے’۔بحرین میں ہونےو الے اس کنسرٹ میں متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سٹیج پر عمران عباس نےاپنی آواز میں گانا بھی گایا جبکہ بھارتی اداکارہ نے گانے میں ساتھ دیا، بعدازاں امیشا نے انسٹاگرام پر عمران کا شکریہ ادا کرتے ان کی تعریف کی اور لکھا کہ’میرے پیارے دوست اور سپر سٹار عمران آپ کو پکڑنا بہت اچھا تھا،اور ویسے آپ نے بہت اچھا گایا، آپ کو دیکھ کےہمیشہ پیار آیا۔