ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کب ادا ہونگی ؟ لندن سے خبر آگئی

لندن (ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بالمورل سے ایڈنبرا پہنچایا دیا گیا غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملکہ برطانیہ کا تابوت ایڈنبرا کے تاریخی ہالیروڈ ہاؤس کے محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔یہ تابوت شاہی خاندان کے ارکان کے ہمراہ سینٹ جائلز کیتھیڈرل ایڈنبرا تک جائے گا۔

Almarah Advertisement

ایڈنبرا کے کیتھیڈرل میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی، جبکہ تابوت 24 گھنٹوں تک یہاں رہے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملکہ کے تابوت کو بذریعہ ہوائی جہاز آج لندن لایا جائے گا۔ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔