نسیم شاہ کی جانب سے اروشی روٹیلا کیلئے لاعلمی کا اظہار!!! بھارتی اداکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو سٹوری پر خاموشی توڑ دی۔بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ کچھ روز قبل میری ٹیم نے فینز کی ایڈیٹ 11سے 12خوبصورت ویڈیوز کا ایک کلیکشن اپ لوڈ کیا

Almarah Advertisement

تھا جن میں موجود لوگوں کا کسی کو علم نہیں تھا کون ہیں، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کریں۔قبل ازیں گزشتہ روز نوجوان پیسر نسیم شاہ نے اداکارہ کے اکانٹ سے شیئر ہوئی ویڈیو پر بات کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا کہ مجھے نہیں معلوم اروشی روٹیلا کون ہیں، میں تو گرانڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں۔