دبئی میں مقیم بھارتی لڑکی نسیم شاہ سے ملنے کیلئے بے چین ! نندنی گُپتا نے بڑا قدم اُٹھا لیا کرکٹر کو میسج کر دیا

دبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی لڑکی کا نسیم شاہ سے اظہار محبت، کرکٹر کیلئے پاکستان آنے کو تیار ہوگئی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بھارتی لڑکی نے پاکستانی فاسٹ بولرنسیم شاہ سے محبت کا اظہار کیا ہے۔بھارتی لڑکی نندنی گپتا کے انٹرویو میں میں انہیں نسیم سے برملا محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم میں سب سے اچھا نسیم شاہ کھیل رہے ہیں۔مداح نے کہاکہ پاکستان سے

Almarah Advertisement

فرق نہیں پڑتا مجھے صرف نسیم شاہ چاہیےنندنی گپتا نے کہا کہ اگر کبھی ذاتی طور پر نسیم سے ملی تو بے ہوش ہو جاؤں گی، ان سے شادی کا بھی پوچھوں گی، ان سے کہوں گی چلیں پاکستان چلتے ہیں،ان کے لیے ویزا بھی تیار کرلوں گی۔لڑکی نے کہا کہ میں دبئی میں رہتی ہوں تاہم اسٹیڈیم نسیم کو دیکھنے آتی ہوں، میں نے نسیم کو دیکھتے ہی کہا ماشاء اللہ، اس کے بعد کہا ان شا ء اللہ۔انہوں نے کہا کہ میں نے نسیم کو انسٹاگرام پر میسج بھی کیا تھا، مجھے امید ہے اس انٹرویو کے بعد نسیم مجھ سے رابطہ کریں گے۔