ایک پاکستانی لڑکی نے معروف بھارتی اداکار کو شادی کی پیشکش کردی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ادکار وجے ورما کو فلم ’ڈارلنگز‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے بہت نفرت انگیز رویوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب اسی کردار کے سبب ان کے رشتے بھی آ رہے ہیں۔وجے ورما کا کردار گھریلو زدوکوب کرنے والے شخص کا تھا جس کی وجہ سے

Almarah Advertisement

ان کی والدہ پریشان تھیں کہ اب وجے کے رشتے نہیں آئیں گے۔لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں انسٹاگرام پر درجنوں رشتوں کی پیشکش ہو رہی ہیں۔وجے ورما نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لکھنو آگئے ہیں جہاں وہ مرزاپور کے تیسرے سیزن کی عکسبندی میں حصہ لیں گے۔اس کے بعد انہوں نے شادی کی پیشکش والے پیغامات شیئر کیے، ایک پاکستانی مداح نے ان سے کہا کہ پاکستان آجائیں اور میرے والدین سے شادی کی بات کرلیں۔وجے نے جواب دیا کہ میں لکھنو شیڈول مکمل ہوتے ہی آجاؤں گا۔