افغانستان کے ساتھ میچ میں تلخی : پاکستانی بیٹسمین آصف علی کو کیا سزا ملی ؟ خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد میں تکرار ہوئی تھی۔

Almarah Advertisement

میچ کے اختتام پر ریفری اینڈی پائے کرافٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو طلب کیا تھا۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آصف علی پر میچ کی پابندی لگ سکتی ہے، تاہم آئی سی سی نے اس سلسلے میں فیصلہ سنادیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق آصف علی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جبکہ افغان کھلاڑی پر آرٹیکل 2.1.12 کی خلاورزی ثابت ہوئی۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دونوں کھلاڑی میچ کی پابندی سے بچ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے میچ ریفری کے سامنے اپنے غلط رویوں کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔