Categories
انٹرٹینمنٹ

ایسے لگتا ہے میں پاکستان کی شاہ رخ خان ہوں ۔۔۔۔۔ نامور پاکستانی اداکارہ کا حیران کن بیان

لاہور (ویب ڈٰسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ اُنہیں لگتا ہے کہ وہ پاکستان کی شاہ رخ خان اور سلمان خان ہیں۔صبور علی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اپنے شوبز کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈرامہ سیریل’مشکل‘ میں میرے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے

اداکار خوشحال خان مجھ سے عمر میں 5 سال چھوٹے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ’خوشحال خان کے ساتھ ڈرامے میں کاسٹ ہونے پر ایسا محسوس ہوا کہ میں شاہ رخ خان یا سلمان خان ہوں کیونکہ بالی ووڈ کے خانز اکثر ہی کم عمر خواتین کے ساتھ کام کرتے نظر آتے ہیں۔خیال رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل’مشکل‘ میں صبور علی کے ہمراہ مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار خوشحال خان ابھی انڈسٹری میں نئے ہیں اور کیریئر کے آغاز میں اپنے سے عمر میں بڑی اداکارہ صبور علی کے ساتھ بھی مداحوں کو ان کی جوڑی بہت پسند آئی ہے۔