جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اور ہمیں آنکھیں دکھا رہے ہیں ۔۔۔۔ جاوید میانداد نے کس کو اوقات یاد دلا دی ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں میچ کے دوران افغان کھلاڑیوں کے رویے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم لیجنڈری جاوید میانداد بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ انہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے، اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت پر خوشی، لیکن

Almarah Advertisement

جن سے جیتے ان سے بہت مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اور کھلانے والے ہم تھے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ افغانی کھلاڑیوں نے کرکٹ کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ان کے دماغ خراب ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نے خود ان کی کوچنگ کی۔انہوں نے افغان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ ’ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں، کرکٹ سیکھو اور کرکٹر بنو۔‘کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ بابر کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، وہ پچ پر وقت لیں۔ان کا کہنا تھا کہ سنگل اور ڈبلز کے لیے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔