متحدہ عرب امارات : کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کرسیاں توڑنے اور پاکستانیوں کو مارنے والے افغانیوں کی شامت آگئی ، اماراتی حکومت کا بڑا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کرسیاں توڑ کر مارنے اور اسٹیڈیم کے ارد گرد لڑنے والے 97 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہاں تک کہ متحدہ عرب امارات کے دیگر حصوں سے مزید 117 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ہوسٹلز اور کمروں میں پاکستانیوں سے لڑ رہے تھے۔

Almarah Advertisement

ایک پاکستانی لڑکی کو کرسی مارنے کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے کل 391 افراد کو گرفتار کیا گیا جو ممکنہ طور پر بھاری جرمانے ادا کریں گے اور متحدہ عرب امارات کے ویزا پر تاحیات پابندی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ بھی ہو جائیں گے۔ شارجہ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق امن و امان پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جو کوئی بھی حالات خراب کرنے میں ملوث ہوا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا