طویل عہد کا اختتام : ملکہ الزبتھ انتقال کر گئیں

لندن( ویب ڈیسک) طویل ترین عہد کا اختتام،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم چل بسیں، 70سال بعد بادشاہ کا دور شروع،چارلس بادشاہ بن گئے. 96 سال کی عمر میںرخصت ہونیوالی الزبتھ 1952میں ملکہ بنی تھیں،چارلس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کا انتقال خاندان کیلئے بڑے دکھ کا لمحہ ہے.برطانیہ میں 10روزہ سوگ کا اعلان،

Almarah Advertisement

صدر اوروزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اظہار تعزیت کیاگیاہے۔غیرملکی میڈیاکےمطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں.شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ،ملکہ کے انتقال کے بعد اب شہزادہ چارلس برطانیہ کے بادشاہ ہوں گے.