عمران خان کی کونسی نئی آڈیو منظر عام پر آنے والی ہے؟تحریک انصاف کی صفوں میں ہلچل

شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو منظر عام پر آنے والی ہے۔ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی نئی آڈیو آنے والی ہے،جس میں عمران خان انکشاف

Almarah Advertisement

کرتا ہے کہ اس نے پاکستان کو کتنا پیچھے دھکیل دیا، نئی آڈیو میں یہ بار بار نومبر کا زکر کرتا ہے، یہ سلطان راہی بننے کی کوشش کر رہا ہے، فواد چوہدری کہتا ہے کسی کے باپ میں ہمت ہے تو عمران کو گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کر کے سیلاب فنڈ اپنے جلسوں پر لگا رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کاللکار کر اپنے فیصلے التوا کروائے گا توعوام برداشت نہیں کرے گی، عمران خان کے غیرآئینی کاموں سے لے کر تمام کاموں پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، پارلیمانی کمیشن میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی شامل کیے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ثاقب نثار جیسے لوگوں کے زریعے پاکستان کے خلاف سازش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو نااہل کیا تو میرے لیڈر نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، گھڑی چور عمران خان حالات کو کس طرف لے جارہا ہے، نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ بل جلا دو، عمران خان نے صرف آئینی اداروں کو نہیں للکارا، جب تک ان کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب نہیں کیا جاتا تو یہ مزید بولتا رہے گا۔جاوید لطیف نے کہاکہ عمران خان کو انبیا کی تعداد کا ہی نہیں پتا، اس کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کرتے، عمران خان کے تمام کیسز کا فیصلہ فورا ہونا چاہیے۔