’ہانیہ عامر‘ نے قومی کرکٹر ’محمد رضوان‘ سے محبت کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام ریل پر اداکارہ ہانیہ نے محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں رضوان کو پاکستان

Almarah Advertisement

سے باہر اور پاکستان میں موجود لوگوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ ہانیہ نے ریل پر رضوان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا۔دوسری جانب ایشیا کپ میں بھارتی بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی نسیم شاہ کو نوٹس کیا۔ اس کا اندازہ ان کی انسٹاگرام اسٹوری سے لگایا جاسکتا ہے۔بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ویڈیو ایڈٹ کر کے انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔بھارتی اداکارہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے اس کے ساتھ اپنی ویڈیو جوڑ کر اسے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔اروشی روٹیلا کی جانب سے ایسا کرنے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔