پاکستان اور افغانستان کا سنسنی خیز میچ

پشاور (نیوز ڈیسک )پشاور میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں شہر کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کا واقعات پیش آئے جس دوران فائرنگ سے 3

Almarah Advertisement

افراد جاں بحق ہو گئے اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس کے مطابق پشاور کے دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ متنی ادیزئی میں ہوائی فائرنگ سے سدیس جاں بحق اور ہمسایہ خیام زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور شہرکے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ ہوئی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 41 افراد کو حراست میں لیا گیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔