دورانِ پروگرام ہتک آمیز رویے کا سامنا! معروف پاکستانی اداکارہ روتے ہوئے شو چھوڑ گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ازکا ڈینیل تذلیل کے بعد روتے ہوئے شو چھوڑ کر چلی گئیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا جہاں انھیں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے بغیر شو کا نام لیے لکھا کہ میں نے شو چھوڑ دیا کیوں کہ بعض کامیڈین مذاق اور تذلیل میں واضح

Almarah Advertisement

فرق نہیں سمجھ پاتے۔ازکا ڈینیل کی ٹوئٹ کے مطابق روتی ہوئی آنکھوں کے ساتھ مجھے ناظرین سے بھرا ہوا سیٹ چھوڑنا پڑا۔ اداکارہ کا کہنا تھا مزاح لوگوں کو ہنسانے کے لیے ہوتا ہے نہ کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہوتا ہے۔