ترکی کی پاپ سنگر کو کس جرم میں گرفتار کر لیا گیا؟ دوست ملک سے حیران کن خبر

انقرہ(ویب ڈیسک) مذہبی اسکول کے متعلق نفرت انگیز لطیفے پر ترکی کی معروف پاپ سنگر گلسین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاپ سنگر کے مداحوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں برس
اپریل میں گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔ترکی کے محکمہ انصاف کے وزیر نے کہا ہے کہ کسی تعلیمی ادارے کے متعلق نفرت انگیزی آرٹ کی توہین ہے۔حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔دوسری جانب امریکا نے ترکیہ میں سنسرشپ اورعدالتی ہراسانی کے ذریعے اظہارِرائے کو محدود کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ میں گذشتہ جمعرات کو پاپ گلوکارہ گلسن کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ان پرمنافرت پھیلانے اورنفرت پر اکسانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔انھوں نے اپریل میں مذہبی اسکولوں کے بارے میں اسٹیج پرایک طنزیہ ویڈیونشرکی تھی اوراس کو صدررجب طیب ایردوآن کی حکومت کے حامی میڈیا نے نشر کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ان کے خلاف قانونی کارروائی پرتشویش کا اظہار کیا ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک پاپ اسٹار گلسن کو استنبول کے ایک پراسیکیوٹرنے مذہبی اسکولوں کے بارے میں اسٹیج پر کیے گئے ایک تبصرے کے بعد حراست میں لیا تھا اور ان کے خلاف لوگوں کو نفرت اوردشمنی پراکسانے کے الزامات کی تحقیقات کا آغازکیا ہے۔گلوکارہ اورنغمہ نگار نے،