میں آپ کا فین ہوں !!! مولانا طارق جمیل اداکار سلمان خان کو پیارے ہو گئے ،بڑی بات کہہ دی

ممبئی (ویب ڈیسک )میں تو آپ کا فین ہو گیا ہوں ۔۔ اداکار سلمان خان کا ایسا کام جس کی وجہ سے مولانا طارق جمیل ان کے والد کو کہنے پر مجبور ہو گئے کہ آپ خوش قسمت ہو؟میں تو آپ کا فین ہو گیا ہوں یہ الفاط ہیں مولانا طارق جمیل صاحب کے۔

Almarah Advertisement

انہوں نے مشہور بھارتی اداکار سلمان خان اور ان کے گھر والوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام جا ری کیا۔ہوا کچھ یوں کہ مولانا صاحب کہتے ہیں کہ سب سے پہلے آپکو سلیم صاحب( سلمان کے والد) بہت بہت عید مبارک اور میں تو سوچتا ہوں کہ آپ کتنے نصیب، خوش قسمت ہیں والے ہیں کہ آپ کو سلمان جیسا بیٹا ملا جو اتنی بڑی شخصیت ہونے کے باوجود بھی آپکا نوکر بن کت زندگی گزارتا ہے۔آپ کی ہر بات کو پورا کرنے کھڑا ہو جاتا ہے، آگے سے کبھی نہ نہیں کرتا یہی نہیں دوسری بات یہ کہ آپ کا بیٹا تو سخی آدمی ہے ہر کسی کی مد کو بھی پہنچتا ہے۔بس ایسے لوگ اللہ پاک کے یہاں بخشے ہوئے ہوتے ہیں کیونکہ وہ سخی لوگوں کو پسند کرتا ہے۔ بس انہی 2 باتوں نے مجھے آپ کا فین بنا دیا ہے۔ یہی نہیں طارق جمیل صاحب نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ سب باتیں مشہور کھلاڑی شعیب اختر نے بتائیں۔ آج سے ایک سال قبل عید کے موقعے پر ریکارڈ کر وائے گیا یہ بیان کافی وائرل بھی ہوا۔اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ بالی ووڈ کے بھائی جان ہمیشہ غریبوں میں راشن تقسیم کرتے، معاشرے میں بھلائی کیلئے ایک بینگ اے ہیومن نامی ایک این جی او بھی قائم کر رکھا ہے۔اور تو اور کئی ایک مشہور بھارتی اداکار یہ کہتے سنے گئے ہیں کہ سلمان بے شک کسی کی خوشی میں شریک ہو یا نہ ہو ، پر ہمارے غم میں سب سے آگے کھڑا ہوتا ہے۔