یہ دراصل کونسا معروف ترین ’اداکار ‘ ہے؟جان کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کی نئی فلم “ہڈی” میں بھارتی معروف اداکار نوا ز الدین کی پہلی جھلک نے مداحوں کو دنگ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی معروف ہدایتکار اکشت اجے شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “ہڈی “میں اداکار نوازلدین کا نایاب روپ سوشل میڈیا پر چرچا بن گیا ،مداح حیران

آخر یہ کونسا اداکار ہے؟ اداکار نواز الدین نے اپنے انسٹاگرام پر فلم “ہڈی” کی پہلی جھلک شیئر کی ۔ جس میں اداکار کو ایک عورت کے کردار میں دیکھ سکتے ہیں۔اداکار کو انکے کٹے ہوئے بال ،میک اپ اور خاص طور پر انکے بیٹھنے کے الگ انداز نے مداحوں کو کھوجنے پر مجبور کر دیا کہ یہ کون سا اداکار ہے۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے تو انہیں ارچنا پورن سنگھ کی طرف اشارہ کیا جو دی کپل شرما میں نظر آئیں ۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار نوازالدین نے بھارتی میڈیا سے بات کر تے ہوئے اپنے کردار کو منفرد او رخاص قراردیا اور کہا کہ”وہ پہلے کبھی نہ دیکھے گئے انداز میں کھیل رہے ہوں گے، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ مستقبل میں بہتر کردار ادا کرنے کے لیے کوشش کریں گے”۔