نامور اداکار امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑ گئی! کس مہلک بیماری میں مبتلا ہو گئے؟ جان کر مداح پریشان

ممبئی (ویب ڈیسک) امیتابھ بچن کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے بہت سی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کووڈ کا شکار ہو گئے۔ اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہا میرا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے درخواست کی کہ وہ تمام افراد جو میرے ساتھ تھے برائے مہربانی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروائیں۔امیتابھ بچن کی ٹوئٹ سامنے آتے ہی مداحوں نے اداکار کی جلد صحتیابی کی دعائیں کیں اور ان سے اپنا خاص خیال رکھنے کو کہا۔